فلسطینی سنٹر برائے اسیران اسٹڈیز نے خبردار کیا ہے کہ سروکا ہسپتال میں زیر علاج فلسطینی قیدی حسین المسالمہ کی صحت دن بہ دن بگڑ رہی ہے۔ 37 سالہ حسین المسالمہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہیں۔
فلسطینی ادارے کے مطابق المسالمہ کو اسرائیلی جیل انتظامیہ کی جانب سے برسوں کی طبی غفلت کے باعث خون کے سرطان میں مبتلاہوگئے ہیں۔
کینسر کی تشخیص سے قبل اسیر نے جیل انتظامیہ سے ایک طویل عرصے تک معدے میں تکلیف کی شکایت کر رہے تھے مگر انہیں کسی اسپیشلسٹ کے پاس جانے یا ٹیسٹ کروانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
اسیران کمیٹی نےاسیر المسالمہ کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ اسیر کو سروکا ہسپتال میں ایک بیڈ کے ساتھ ہاتھوں اور پیروں پر زنجیریں باندھ کر سانس لینے میں مدد دینےوالی ایک مشین سے جوڑا ہوا ہے۔ حسین المسالمہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے مسلسل بے ہوشی کی حالت میں ہوں۔