جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی املاک کی مسماری کی مہم میں مسلسل اضافہ، وادی اردن نشانے پر

منگل 26-جنوری-2021

قابض اسرائیلی فوج نے وادی اردن کے شمال میں واقع وادی خربت الماطح پر ہلہ بول دیا اور علاقے کے متعدد رہائشیوں کو ان کے گھروں کی مسماری کے نوٹس دے دئیے۔

مقامی ذرائع کے مطاب اسرائیلی فوج کے ایک گروپ نے خربت الماطح کے چھ شہریوں کو ان کے گھروں کی مسماری کے نوٹیفیکیشن تھما دئیے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی حکام نے علاقے کی مختلف تصاویر بھی لیں۔

اس سے قبل اتوار کے روز ایک شہری کو اس کے مکان پر جاری کام کو روکنے کے لئے فوجی حکم نامہ دیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی