شنبه 16/نوامبر/2024

نابلس: اسرائیلی فوج نے خان اللبن کاروان سرائے کے دروازے کھڑکیاں توڑ دی

منگل 26-جنوری-2021

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے نابلس کےدیہات اللبن الشرقیہ کے تاریخی خان اللبن کاروان سرائے کے دروازے اور کھڑکیاں توڑ دیں۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان اللبن سرائے کو جانے والے راستےکو بند کرنے کے بعد اس کی کھڑکیوں اور دروازوں کو نقصان پہنچایا۔

گزشتہ سال دسمبر کے دوران فلسطینی زمین پر غیر قانونی طور پر قائم یہودی بستی سے تعلق رکھنے والے آبادکاروں نے اللبن الشرقیہ کےکاروان سرائے کی پانی کی پائپیں، چشمہ اور اس کے گرد لگائے جانے والے مالٹوں کے درخت تباہ کر دئیے تھے۔

اس کاروان سرائے کے مالک خالد دراغمہ کا کہنا ہے کہ ان کی عمارت کو آبادکاروں کی جانب سے مسلسل نشانہ بنایا جاتاہےتاکہ ان کی اراضی کو قریبی یہودی بستیوں میں ضم کر دیا جائے۔

خان اللبن کا علاقہ عثمانی خلافت کے عہد کا قیام کردہ ہے اس کی مکمل اراضی 300 دونم ہے

مختصر لنک:

کاپی