قابض اسرائیلی فوج نے وادی اردن کے علاقے وادی المالح میں بدو قبائل کے بچوں کے لئے قائم التحدی اسکول پر دھاوا بول دیا ۔ صہیونی فوج نے ایک بار پھر سے اس عمارت کو منہدم کرنے کی دھمکی دی۔
بدو علاقے کے سربراہ مہدی دراغمہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اسکول کو مسمار کرنے کے لئے اس کی عمارت کی تصاویر بنائیں۔ مہدی کا کہنا تھا کہ اس عمارت کی مسماری کے احکامات ایک ماہ پہلے جاری ہو چکے ہیں۔
یہ اسکول وادی المالح کے بدو قبائل کے بچوں کو بنیادی تعلیم فراہم کرنے کے لئے ایک بین الاقوامی تنظیم کی امداد سے دو ماہ قبل تعمیر کیا گیا ہے