جمعه 15/نوامبر/2024

جنین سے شہری گرفتار، بیت المقدس کے قصبات پر اسرائیلی حملے

اتوار 24-جنوری-2021

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے قصبات حزما اور الطور پر دھاوا بول دیا۔ اس کے علاوہ جنین کے علاقے سے ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لے لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنین کے شہری معتز زیاد سبعنہ کے گھر پر چھاپا مارنے کے بعد ان کو حراست میں لے لیا۔

ادھرمقبوضہ بیت المقدس کے قصبات حزمہ اور الطور پر بھی اسرائیلی فوج چڑھ دوڑی۔ بیت المقدس کے ذرائع کے مطابق اسرائیلی دھاوے کے بعد علاقے میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے دوران اسرائیل نے اسٹن بموں اور اشک آور گیس کے گولوں کا استعمال کیا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے  مقبوضہ مغربی کنارے میں روزمرہ کی بنیاد پر حراستی اور تلاشی مہمات کی جاتی ہیں جس کے نتیجے میں املاک کی توڑ پھوڑ اور قیمتی اشیاء کی چور معمول ہے۔ اس کے علاوہ بچوں اور خواتین کو خوفزہ بھی کیا جاتا ہے

مختصر لنک:

کاپی