چهارشنبه 30/آوریل/2025

نیتن یاہو فروری میں بحرین اور یو اے ای کا دورہ کریں گے

ہفتہ 23-جنوری-2021

 اسرائیلی ذرائع کے توسط سے سامنے آنے والی خبروں کے مطابق صہیونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو متحدہ عرب امارات اور بحرین کا علانیہ دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 اسرائیلی ویب پورٹل "وللا” کے مطابق نیتن یاہو اگلے مہینے متحدہ عرب امارات اور بحرین کا پہلا دورہ کرنے والے ہیں۔

 ویب پورٹل کے مطابق یو اے ای اور بحرین کے متوقع دورہ نیتن یاہو کی تاریخوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ فروری کی 9 اور 11 کے دوران ہو سکتی ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم کا دورہ تین دنوں پر محیط ہو گا جس میں وہ ابوظبی کے ولی وعھد اور بحرین کے بادشاہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

’وللا‘ کا مزید کہنا تھا کہ اگر اسرائیل نے کرونا وائرس کی وجہ سے ملک میں مکمل لاک ڈاؤں کا فیصلہ کیا تو ایسے میں مجوزہ دورہ تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی