جمعه 09/می/2025

حماس کی بغداد میں دوہرے دھماکوں پرمذمت

جمعہ 22-جنوری-2021

تحریک مزاحمت حماس نے جمعرات کے روز عراق کے دارالحکومت بغداد کے وسط میں ہونے والے دو بم دھماکوں کی مذمت کی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی اور ہلاک ہو گءے۔

حماس کی سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ ہم بغداد کے مرکز میں معصوم شہریوں کو نشانے بنانے والے دو بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی اور ہلاک ہو گءے۔

ہمیں عراق اور متاثرین اور زخمیوں کے خاندانوں سے  دلی ہمدردی ہے اور ہم انکے ساتھ تعزیت کرتے ہیں اور انکے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

بغداد جمعرات کے روز دوہرے بموں سے لرز اٹھا تھا جسمیں 32  افراد ہلاک اور110 زخمی ہو گءے تھے۔

داعش نے دورہرے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے جس سے بغداد کے وسط میں مشہور پر ہجوم بازار لرز اٹھا تھا۔ اس حملے 3 سالوں میں سب سے زیادہ افراد متاثر ہوءے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی