جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس اور مغربی کنارے میں 2600 اسرائیلی مکانات کی تعمیر کی منظوری

جمعرات 21-جنوری-2021

امریکی حکومت میں اقتدار کی تبدیلی سے ایک روز قبل قابض اسرائیلی حکام نے بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودیوں کے لئے 2600 نئے مکانات کی تعمیر کے ٹینڈرز جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔

عبرانی میڈیاکے مطابق اس نئے منصوبے کے تحت 182 نئے مکانات کی تعمیر کی جائے گی جبکہ دیگر ہائوسنگ یونٹس پہلے سے موجودبلڈنگ کی توسیع کر کے بنائے جائیں گے۔

اسرائیل کی جانب سے فلسطینی اراضی پر آبادکاری کے خلاف سرگرم گروپ پیس نائو کے مطابق اس نئےاسرائیلی منصوبے  کے تحت مغربی کنارے میں 2112 ہائوسنگ یونٹس تعمیر کئے جائیں گے جبکہ مشرقی بیت المقدس میں 460 یونٹس تعمیر کئے جائیں گے۔

پیس نائو تنظیم کے مطابق "اسرائیل کی حکومت امریکا میں نئی انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے سے قبل ہرممکن کوشش کر کے آبادکاری کے منصوبوں کو منظور کر رہی ہے تاکہ بائیڈن انتظامیہ کے آنے کے بعد کسی مشکل کاسامنا نہ کرنا پڑے

مختصر لنک:

کاپی