اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق صہیونی ریاست کی طرف سے 20 لاکھ افراد کو کرونا ویکسین فراہم کیے جانے کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے کرونا کا شکار ہونے پر تشویش کا اظہارکیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران کرونا کیسز کی یہ دوسری بڑی تعداد ہے۔ اس سے قبل اسرائیل میں ایک روز 9 ہزار 714 کرونا کیسز کی تصدیق کی گئی تھی۔
برطانیہ کی آکسفرڈ یونیورسٹی کے مطابق آبادی کے اعتبار سےکرونا کیسز میں اسرائیل دنیا میں پہلے نمبر پر متاثرہ ممالک کی فہراست میں شامل ہوگیا ہے۔
اسرائیل کے بعد ایک روز میں سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں پرتگال دوسرے نمبر پر ہے۔ انڈورا تیسرا ملک، جمہوریہ چیک چوتھے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد آئرلینڈ، لبنان، جبل الاسود، برطانیہ، سلوینیا، امریکا، اسپین اور سویڈن بھی متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں۔