قابض صہیونی فوجیوں نے نابلس کے جنوب میں دوما قصبے میں فلسطینی شہریوں کو ایک زرعی املاک اور آٹھ فلسطینی مکانات مسمار کرنے کے ارادے سے آگاہ کیا۔
مقامی عہدیدار غسان دغلس نے کہا کہ مکانات اور املاک گاوں کے مختلف شہرہوں کی ملکیت ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی فوجیوں نے ان اقدامات پ وضاحت پیش کرتے ہوءے کہا کہیہ املاک بغیر لاءسنس تعمیر کی گءی تھیں۔
ایک اور واقعے میں مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی پولیس نے بیت حنینا قصبے میں وادی الدم میں شہید مجد المسلمانی کی یادگار کو مسمار کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق پولیس فورس نے وادی الدم کے علاقے مین ہلہ بولا شہید کی یادگار کا مسمار کر دیا جو کءی سال پہلے اسکی یاد منانے کے لیے بنایا گیا تھا۔
المسلمانی دو سرے فلسطینی انتفاضہ کے دوران مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں باب العباط کے علاقے میں 6 اکتوبر 2000 میں اسراءیلی فاءرنگ سے شہید ہو گءے تھے۔