قابض اسرائیلی فوج نے جنین کے مغرب میں واقع عنین دیہات کے شہریوں کی 11 دکانیں مسمار کر دیں۔
دیہات کے سربراہ باھر یاسین کے مطابق اسرائیلی فوج نےعنین اسکول کے قریب واقع 11 دکانیں مسمار کر دی۔
اس سے قبل ماہ دسمبر کے دوران اسرائیلی فوج نے ان دکانوں کے مالکوں کو مسماری کے نوٹسز تھما دئیے تھے اور ان سے مطالبہ کیا تھا کہ یہ اپنی املاک کو خود ہی سے گرا دیں۔
مغربی کنارے کے دیگر علاقوں کی طرح عنین گائوں میں اسرائیل کی جانب سے املاک کو مسمار اور اراضی پر قبضے کی صیہونی سازشوں کا سامنا رہتا ہے۔عنین کے کسانوں کو ان کی زرعی زمینوں تک رسائی میں بھی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔
اس سے قبل سنہ 2014ء میں اسرائیلی حکام نے عنین اور دیگر دیہات کی زمین کی وسیع اراضی پر قبضہ کر کے دیوار فاصل میں توسیع کا منصوبہ شروع کردیا تھا۔