چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوجیوں‌ میں‌ کرونا مریضوں کی تعداد 1772 ہوگئی

پیر 18-جنوری-2021

اسرائیلی فوج میں کرونا کا شکار ہونے والے اہلکاروں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے جس کے بعد صہیونی فوج میں اب تک ایک ہزار سات سو 72 اہلکار کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرونا کے شکار ایک مریض فوجی سے ملنے کے بعد 12 ہزار 196 فوجیوں کو الگ تھلگ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات سے فلسطینی علاقوں میں کرونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گذشتہ تین روز میں اسرائیلی فوج میں 924 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی مقرب نیوز ویب سائٹ’ 0404′ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافے کے بعد فوج میں پریشانی اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی