فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں صہیونی قاتل گینگ کے ہاتھوں عرب شہریوں کی منظم نسل کشی کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز ام الفحم شہر میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں نےکلر صہیونی گینگ کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ اسرائیلی پولیس اور قاتل گینگ ملی بھگت کے تحت عرب شہریوں کا قتل کررہے ہیں۔
ام الفحم میں شاہراہ 65 پر ام الفحم اسکوائر میں ہونے والے مظاہرے میں مقررین کا کہنا تھا کہ شمالی فلسطینی علاقوں میں منظم صہیونی قاتل گینگ کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی سرپرستی حاصل ہے اور اسرائیلی فوج ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطینیوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔اسرائیلی فوج اور پولیس دانستہ طور پر فلسطینیوں کے قتل کے واقعات پر پردہ ڈالنے اور خاموشی کا مظاہرہ کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔