شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل سازش کے تحت فلسطینی قیدیوں میں کرونا پھیلا رہا ہے:حماس

ہفتہ 16-جنوری-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں میں کرونا کی وبا پھیلنے پر اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ‘حماس’ حماس کےترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطینی قیدیوں میں کرونا کی وبا پھیلا رہا ہے۔

حازم قاسم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست دانستہ طور پر فلسطینی قیدیوں میں‌کرونا کی وبا پھیلانے کی سازش کررہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں میں کرونا کے کیسز میں اضافہ خطرناک ہے۔ اسرائیلی حکام دانستہ طور پر فلسطینی اسیران کو طبی امداد کی فراہمی میں لا پرواہی کررہے ہیں۔ قیدیوں کے علاج میں مجرمانہ غفلت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگی جرم ہے۔

انہوں‌نے کہا کہ اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر کی جانب سے جاری بیان میں فلسطینی اسیران کے ساتھ اننتقامی کارروائی اور نسل پرستی کا واضح ثبوت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی  وزیر نے کہا تھا کہ وہ فلسطینی قیدیوں کو کرونا ویکسین فراہم نہیں‌کریں گے۔ حماس کی طرف سے فلسطینی قیدیوں سے متعلق یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے گذشتہ روز اسرائیل کی جزیرہ نما النقب جیل میں مزید 15 فلسطینی قیدی کرونا کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد اب تک اسرائیلی جیلوں میں کرونا کا شکار ہونے والے قیدیوں کی تعداد 245 ہوگئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی