چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوجیوں نے 13 سالہ بچے کو گاڑی تلے روند ڈالا

جمعہ 15-جنوری-2021

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں زبوبا کےمقام پر ایک 13 سالہ بچے کو گاڑی تلے کچل دیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ 13 سالہ عبیدہ محمد الوحش کو اسرائیلی فوجی جیپ نے اس وقت ٹکر مار دی جب وہ سڑک پر چل رہا تھا۔ عبیدہ محمد الوحش کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ بچے کو ایک ایسے وقت میں گاڑی تلے کچلا گیا جب دو روز قبل طوباس شہر میں اسرائیلی فوجیوں‌نے ایک فلسطینی نوجوان ابراہیم دراغمہ کو گولیاں مار کر شہید اور چھ کو زخمی کر دیا تھا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی ایک گاڑی نے سڑک کے کنارے بیٹھے فلسطینی مزدوروں پر چڑھا دی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی