قابض صہیونی ریاست میں ایک طرف کرونا کی روک تھام کے لیے ویکسین لگوانے کا عمل پورے زور و شور سے جاری ہے اور دوسری طرف اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا کے ریکارڈ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
اسرائیلی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے 9 ہزار 569 کیسز کا اندراج کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر لیے گئے ٹیسٹون میں 7 اعشاریہ 6 فی صد کے نتائج کرونا پازیٹو تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے ٹسٹوں میں مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ سامنے آ رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں وبا پھیلنے کے بعد اب تک کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 4 ہزار 269 ہوگئی ہے۔
اس وقت اسرائیل میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 74 ہزار 639 ہے جب کہ 1027 کی حالت خطرے میں ہے اور 247 وینٹی لیٹر پر ہیں جو کسی بھی وقت ہلاک ہوسکتے ہیں۔