چهارشنبه 30/آوریل/2025

ایک ہفتے کے دوران اندرون فلسطین میں 55 افراد کرونا سے جاں‌بحق

منگل 12-جنوری-2021

فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 55 افراد کرونا سے دم توڑ گئے جب کہ 6 ہزار 814 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

مقبوضہ بیت فلسطینی علاقوں میں کرونا کے حالات پر نظر رکھنے کے لیے قائم کردہ ایمرجنسی کمیٹی کے مطابق اندرون فلسطین میں ایک ہفتے کے دوران 83 ہزار 822 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے۔

رپورٹ میں‌بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیل میں مجموعی طور پر سامنے آنےوالے کیسز میں 17 اعشاریہ 2 فی صد فلسطینی شہری ہیں۔

اندرون فلسطین میں سامنے آنے والے اعدادود شمار میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل میں اب تک 17 لاکھ 70 ہزار 339 افراد کو کرونا ویکسین دی گئی ہے جن میں ایک لاکھ 15 ہزار 500 فلسطینی شہری شامل ہیں۔ مجموعی طورپر چھ اعشاریہ پانچ فی صد پانچ فی صد فلسطینی شہری ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی