فلسطینی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے علاقے میں کرونا کی وبا کی وجہ سے بند کیے گئےاسکول اور مساجد کو اتوار کے روز جزوی طور پر کھولا جا رہا ہے۔
فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں اتوار کی صبح سے مساجد اور اسکولوں کو کھول دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں کرونا وبا کی وجہ سے عاید کردہ پابندیوں میں نرمی کی جا رہی ہے اور 10 جنوری سے غزہ میں اسکول اور مساجد کو کھول دیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اسکولوں کے کھولنے کا فیصلہ وزارت تعلیم کے مشورے سے کیا گیا ہے۔ اسکول کھولنے کے ساتھ ساتھ وبا کے پیش نظر ‘ایس او پیز’ پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی تاکید کی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے ایام میں ہر ہفتے اسکول اور کاروباری مراکز بند رہیںگے جب کہ جمعرات کو شام چھ بج کر 30 منٹ سے صبح 8 بجے تک لاک ڈئون رہے گا۔