پنج شنبه 01/می/2025

دنیا بھر میں‌ کرونا سے 18 لاکھ اموات، برطانیہ میں مکمل لاک ڈائون

جمعرات 7-جنوری-2021

دنیا بھر میں کرونا کی وبا سے اب تک 18 لاکھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب برطانیہ میں ایک بار پھر لاک ڈائون کا اعلان کیا گیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم بوریس جانس نے گذشتہ سوموار کے روز سے ملک بھر میں کرونا کی وبا کی روک تھام کے لیے لاک ڈائون لگانے کا اعلان کیا تھا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بورس جانسن نے انگلینڈ میں ایک ماہ کے لیے لاک ڈائون کا اعلان کیا۔  اس دوران برطانیہ میں تعلیمی ادارے ، ریستوران اور تجارتی مراکزبند رہیں گے۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ وبا کی روک تھام کے لیے لاک ڈائون کےسوا کوئی چارہ نہیں۔ انہوں‌نے برطانوی شہریوں پر زور دیا کہ وہ کرونا کے دنوں میں گھروں میں رہیں۔

برطانیہ میں کرونا کی نئی لہر کے بعد اب تک متاثرین کی تعداد 27 لاکھ 13 ہزار 563 ہوگئی ہے۔ صرف ایک روز میں برطانیہ میں 59 ہزار افراد کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہےِ.

خبر رساں اداروں کے مطابق پوری دنیا میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 8 کروڑ 82 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جب کی اموات کی تعداد 18 لاکھ 46 ہزار 677 ہوگئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی