شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی نوجوان کی 23 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری

پیر 4-جنوری-2021

اسرائیلی جیل میں انتظامی قید کے تحت پابند سلاسل 34 سالہ فلسطینی نوجوان نے ظالمانہ قید کے خلاف بہ طور احتجاج مسلسل 23 دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 34 سالہ جبریل زبیدی کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے جنین کیمپ سے ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مطابق جبریل الزبیدی کو اسرائیلی فوج نے 25 فروری 2020ء کو حراست میں لیا تھا۔ اسے سوشل میڈیا پر اسرائیل کے خلاف نفرت پر اکسانے کے الزام میں 10 ماہ قید 2000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی۔ قید کی سزا پوری ہونے کے بعد اسے رہا کرنےکے بجائے قابض فوج نے زبیدی کو بلا جواز انتظامی قید میں منتقل کردیا۔

اسیری زبیدی کی یہ پہلی گرفتاری نہیں بلکہ اسے قابض فوج نے 12 سال قبل بھی حراست میں لیا تھا۔

امور اسیران کے سربرہ قدری ابوبکر نے بتایا کہ اسیر جبریل زبیدی کی صحت خراب ہے۔ اسرائیلی فوج نے اسے کئی ماہ تک قید تنہائی میں پابند سلاسل رکھا۔ گرفتاری کے وقت قابض فوج نے اس کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے تھے۔

 

مختصر لنک:

کاپی