جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی مصالحت کے لیے دوبارہ کوششیں کر رہے ہیں: ھنیہ

ہفتہ 2-جنوری-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت فلسطینی دھڑوں میں قومی مصالحت کا عمل آگے بڑھانے کے لیے دوبارہ کوششیں کر رہی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز اسماعیل ھنیہ نے ایک بیان میں کہا کہ حماس نے فلسطینی دھڑوں میں صلح اور مفاہمت کے لیے دوبارہ کوششیں شروع کی ہیں تاکہ قومی مصالحت کا تعطل کا شکار ہونے والا عمل دوبارہ آگے بڑھایا جاسکے۔

اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم میں اتحاد ہی قابض دشمن کے خلاف ہماری کوششوں کا مرکز اور محور ہے۔ فلسطینی قوم اپنی صفوں میں‌اتحاد اور یکجہتی پیدا کر کے قضیہ فلسطین کو ختم کرنے کی سازشوں کا مقابلہ کرنے اور فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کے حصول کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک فتح سمیت دیگر فلسطینی دھڑوں کی قیادت کے ساتھ مفاہمت کے حوالے سے رابطے شروع کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوتوں میں اتحاد اور یکجہتی کا قیام حماس کی اولین ترجیح ہے۔ ہم فلسطینی اداروں بہ شمول تنظیم آزادی فلسطین کی قومی سیاسی شراکت کے تحت تشکیل نو کی کوشش کر رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی