چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی نوجوان کرونا کا شکار

پیر 28-دسمبر-2020

قابض اسرائیلی کی جیل میں قید ایک 17 سالہ فلسطینی لڑکا احمد صالح مناصرہ کرونا کا شکار ہوگیا جس کے بعد صہیونی جیلوں میں کرونا کا شکار ہونے والے قیدیوں کی تعداد 140 ہوگئی ہے۔

فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں ‌کہا گیا ہے کہ مناصرہ کو اسرائیلی فوج نے اکتوبر 2015ء کو گرفتار کیا تھا۔

اسیران اسٹڈی سینٹر کے ڈائریکٹر ریاض الاشقر نے بتایا کہ مناصرہ کو اسرائیلی فوج نے فائرنگ کے بعد زخمی کرکے گرفتار کیا جب کہ اس کے چچا زاد کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ گرفتاری کے وقت مناصرہ کی عمر 12 سال تھی۔ اسے دوران حراست غیرانسانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ زخمی ہونے کے باوجود صہیونی دشمن نے اسے ساڑھے نو سال قید کی سزا سنائی تھی۔

ریاض الاشقر کا کہنا تھا کہ مناصرہ سے قبل 16 سالہ محمود الغلیظ بھی کرونا کا شکار ہوگیا تھا۔ اسے عسقلان حراستی مرکز منتقل کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی