فلسطین کے روحانی پیشوالشیخ احمد یاسین شہید کے نام سے قائم ‘ شیخ یاسین انٹرنیشنل فاؤنڈیشن’ نے کہا ہے کہ وہ خصوصی ٹیم کے ذریعے ڈیجیٹل دستاویزات کی تیاری کے ساتھ ساتھ الشیخ احمد یاسین کے زیراستعمال رہنے والی اشیا کو محفوظ بنانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔
فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک مختصر پریس بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ ایک مناسب سائنسی طریقہ کار کے مطابق الشیخ احمد یاسین کے زیراستعمال رہنے والی اشیا کی درجہ بندی کی جائے گی اور انہیں محفوظ بنایا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کے تحت الشیخ احمد یاسین شہید کے حوالے سے ڈیٹا اکٹھا کرنا، فعال معلومات کے ساتھ شناختی کارڈ کے ذریعے الیکٹرانک طور پر محفوظ شدہ دستاویزات کو بھی محفوظ بنایا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ قدم الیاسین میوزیم کے قیام کے بعد سے تمام سرکاری ، نجی اداروں اور عوام الناس کی زیارت کے کے کھولا جائے گا۔
اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس” کے بانی شیخ احمد یاسین کا نام سن 1960 کی دہائی سے فلسطینی مزاحمت کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ الشیخ یاسین شہید کو فلسطینی قوم کے ایک روحانی رہ نما کا درجہ حاصل ہے او وہ گذشتہ صدی میں فلسطین ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی مشہور شخصیات میں شامل رہے ہیں۔