مراکش اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے قیام کے اعلان کے بعد مراکش کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد آج سوموار کے روز اسرائیل پہنچ رہا ہے۔ اس وفد کی آمد کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان 10 دسمبر کوطے پانے والے معاہدے کی شرائط اور نکات پرعمل درآمد کرنا اور معاہدے کو آگے بڑھانا ہے۔
اسرائیلی اخبار’یسرائیل ھیوم’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مراکش کا ایک سرکاری وفد آج صہیونی ریاست میں پہنچ رہا ہے۔ اس وفد میں متعدد مراکشی وزا شامل ہیں۔ مراکشی وفد اسرائیلی حکام کے ساتھ دو طرفہ سفارتی تعلقات، تجاری روابط اور مختلف نوعیت کے معاہدوں پربات چیت کرے گا۔
گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور مراکش کے فرمانروا محمد الششم کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی تھی۔ اس موقعے پر نیتن یاھو نے مراکشی بادشاہ کو دورہ اسرائیل کی دعوت دی تھی۔
شرمناک امن معاہدے کو آگے بڑھانے کے لیے مراکشی وفد کی اسرائیل آمد
پیر 28-دسمبر-2020
مختصر لنک: