قابض صہیونی فوج نے جمعہ کے روز فلسطینیوں کی ہفتہ وار ریلیوں پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ ، سلفیت اور نابلس میں کئی مقامات پر اسرائیلی مظالم کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔ قابض فوج نے فلسطینیوں کی ریلیوں کو منتشر کرنے کے لیے ان کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
شمالی شہر قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر فلسطینیوںنے 17 سال سے بند سڑک کھولنے کے لیے ہونے والے احتجاج کے دوران قابض فوج نے ریلی کے شرکا کو منتشر کرنے پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجےمیں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مقامی عوامی مزاحمتی رابطہ کمیٹی کے رکن مراد اشتیوی نے بتایا کہ قابض فوج نے کفر قدوم قصبے پر دھاوا بولا اور فلسطینیوں کی نکالی گئی ریلی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
خیال رہے کہ گذشتہ 17 سال سے بند سڑک کھولنے کے لیے کفر قدوم کے مقام پر فلسطینی شہری گذشتہ 9 سال سے ہفتہ وار مظاہرے کرتے ہیں۔ قابضفوج نے کفر قدوم کو ملانے والی مرکزی شاہراہ سولہ سال سے بند کررکھی ہے۔
مراد اشتیوی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے آنسوگیس کی شیلنگ سے ایک 10 سالہ بچہ ہاتھوں پر آنسوگیس کا شیل لگنے اور ایک 19 سالہ نوجوان پیٹ پر شیل لگنےسے شدید زخمی ہوگیا۔