جمعه 15/نوامبر/2024

مراکشی فرمانروا اور اسرائیلی وزیراعظم میں پہلی بار فون پر بات چیت

ہفتہ 26-دسمبر-2020

اسرائیلی وزیر اعظم بمجمن نیتن یاہو کے دفتر نے بتایا کہ وزیراعظم نے جمعہ کے روز مراکش کے فرمانروا محمد ششم سے ٹیلفیون پر بات کی اور انہیں اسرائیل کے دورے کی دعوت دی۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں رہ نماؤں نے دو طرفہ امن معاہدے کی بنیاد پر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔ حال ہی میں امریکا کی کوششوں سے مراکش نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا فیصلہ کیا تھا۔

نیتن یاھو نے اس ہفتے اسرائیل کے ایک سرکاری وفد کے دورہ مراکش کے دوران رباط کی میزبانی پر مراکشی بادشاہ کا شکریہ ادا کیا۔

مراکشی شاہی دربار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شاہ محمد ششم نے مراکشی یہودیوں اور شاہی اسٹیبلشمنٹ کے مابین قریبی تعلقات کو اجاگر کیا۔

بادشاہ نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کیا لیکن انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر ان کے ملک کا موقف تبدیل نہیں ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دس دسمبر کو مراکش نے اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ منگل کے روز اسرائیل اور امریکا ایک مشترکہ وفد مراکش پہنچا تھا۔ اسرائیلی وف کی قیادت ایک مراکشی نژاد یہودی میئربن شبات نے کی۔

مختصر لنک:

کاپی