چهارشنبه 30/آوریل/2025

کرونا کی وبا سے غزہ کی معیشت کو ڈیڑھ ارب ڈالر کا نقصان

جمعہ 25-دسمبر-2020

فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی پٹی میں محاصرے کے اثرات کم کرنے کے لیے سرگرم عوامی کمیٹی کے چیئرمین  اوررکن پارلیمںٹ جمال الخضری نے کہا ہے کہ رواں سال کےدوران غزہ کی پٹی میں‌کرونا کی وبا سے مقامی معیشت کو ڈیڑھ ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمال الخضری نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں کرونا کے نتیجے میں معیشت پر منفی اثرات کی وجہ پہلے سے اسرائیل کی مسلط کردہ پابندیاں ہیں۔ انہوں‌نے کہا کہ اسرائیلی پابندیوں، ناکہ بندی اور معاشی قدغنوں کے ساتھ ساتھ کرونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کے باعث  سال 2020ء بدترین سال گذرا ہے۔ رواں سال کے دوران غزہ کی پٹی کی معیشت ، صحت اور بنیادی انسانی مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا۔

الخضری کا کہنا تھا کہ غزہ میں کروناکی وبا سے غذائی عدم تحفظ کا شکار افراد کی تعداد میں 70 فی صد اضافہ ہوا۔ جب کہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گذارنے والوں‌کی تعداد 85 فی صد تک جا پہنچی ہے۔ بے روزگارہ کی شرح 60 فی صد پہنچ گئی۔ غزہ میں مجموعی طور پر بے روزگار افراد کی تعداد ساڑھے تین لاکھ ہوچکی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی