جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی صحافی کی قید میں توسیع

بدھ 23-دسمبر-2020

اسرائیل کی’ سالم’ فوجی عدالت نے زیر حراست فلسطینی صحافی طارق ابو زید کی حراست میں 47 دن کی مزید توسیع کر دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صحافی طارق ابو زید کو منگل کے روز عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقعے پر اسرائیلی ملٹری پراسیکیوٹر نے ابو زید کی حراست میں مزید توسیع کرنے اور اس کی تفتیش جاری رکھےنے کی درخواست کی۔ عدالت نے طارق ابو زید کو مزید 47 دن کے لیے فوج کی تحویل میں دے دیا۔ ابو زید کو 10 جنوری تک حراست میں رکھنے کا حکم دیا گیا تھا تاہم فوجی پراسیکیوٹر کی درخواست پر اسے 7 فروری 2020ء تک جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

طارق ابو زید کو اسرائیلی فوج نے یکم اکتوبر 2020ء کو حراست میں لیا تھا۔ قابض فوج نے اس کا موبائل فون اور لیپ ٹامپ قبضے میں لے رکھا ہے۔ اسے تفتیش کے لیے الجلمہ حراستی مرکزلے جایا گیا جہاں اسے تفتیش کی آڑ میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی