چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکا میں جوہری ہتھیاروں کے قومی نیٹ ورک سائبر حملہ

ہفتہ 19-دسمبر-2020

امریکی انتظامیہ کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ محکمہ توانائی کے نیٹ ورک اور نیشنل نیوکلیئر سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن  جو ملک کے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے کا انتظام کرتی ہے کی ویب سائٹ اور کمپیوٹر سسٹم پر ہیکروں نے تباہ کن سائبر حملہ کیا ہے۔

پولیٹیکو نے اس معاملے سے واقف اہلکاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزارت دفاع اور انتظامیہ کے پاس اس بات کا ثبوت ہے کہ ہیکروں نے بڑے پیمانے پر سائبر مہم کے دوران  نیٹ ورکس تک رسائی حاصل کی جس نے کم از کم چھ وفاقی ایجنسیوں کو متاثر کیا۔

محکمہ توانائی کے چیف انفارمیشن آفیسر راکی کیمپین کے بعد محکمہ کے عہدیداروں اور نیشنل نیوکلیئر سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے کانگریس میں متعلقہ ایجنسیوں کے مل کر اس معاملےکو اٹھایا ہے۔

عہدیداروں کو فیڈرل انرجی ریگولیٹری کمیشن کے نیٹ ورکس  نیو میکسیکو اور واشنگٹن میں سینڈیا اور لاس عالموس نیشنل لیبارٹریز  اور محکمہ توانائی کے رِکلینڈ فیلڈ آفس میں مشکوک سرگرمی پائی گئی ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ ہیکرز دیگر ایجنسیوں کے مقابلے میں فیڈرل انرجی ریگولیٹری کمیشن کے نیٹ ورک کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے میں کامیاب رہے ہیں  لیکن انہوں نے مزید تفصیلات واضح نہیں کیں۔

دریں اثنا ذرائع نے سائٹ کو بتایا کہ وفاقی تفتیش کاروں نے حالیہ دنوں میں  کوشش کی ہے تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ ہیکرز نیٹ ورک  تک رسائی حاصل کرنے یا ڈیٹا  کرنے میں کامیاب رہے ہیں یا نہیں۔

مختصر لنک:

کاپی