فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں کرونا وائرس کا شکار ہونے کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کا کووِڈ-19 کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔
پیرس میں ایوانِ صدر نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’عمانویل ماکروں میں کرونا وائرس کی بعض علامات ظاہر ہوئی تھیں اور اس کے بعد ان کا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ اب وہ قومی ضوابط و ضوابط کےتحت آیندہ ایک ہفتہ تنہائی میں رہیں گے۔”
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "ماکروں اپنے فرائض منصبی انجام دیتے رہیں گے اور وہ سات روزہ تنہائی کے عرصہ میں آن لائن منصبی امور نمٹائیں گے۔” فرانسیسی ایوان صدر کی ایک خاتون ترجمان نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ "صدر ماکروں کووڈ -19 کی تشخیص کے بعد اب اپنے طے شدہ بیرونی دورے منسوخ کر دیں گے۔ وہ آیندہ چند روز میں لبنان کا بھی دورہ کرنے والے تھے۔”