اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو آئندہ جنوری کے پہلے ہفتے میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کریںگے جہاں وہ دبئی میںاسرائیلی سفارت خانے کا بھی افتتاح کریں گے۔
اسرائیلی اخنار’گلوبز’ کے مطابق دبئی میں اسرائیلی سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اوران کے مشیر خاص جیرڈ کشنر، مشرق وسطیٰکے لیے امریکی ایلچی آوی برکوفیٹچ اور دیگر اعلیٰ عہدیدار شرکت کریں گے۔
اسرائیلی حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو نے کابینہ کے وزرا کو متحدہ عرب امارات کے سفر سے روک دیا ہے۔ وزیراعظم نیتن یاھو اسرائیل کی اعلیٰ شخصیت کے طور پر سب سے پہلے خود امارات کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔