چهارشنبه 30/آوریل/2025

‘یونٹ 669’ اسرائیلی فوج کےایلیٹ اسکوائر کا ایک ضلع!

جمعرات 17-دسمبر-2020

اگر حساب اور ریاض کی زبان میں دیکھا جائے تو اسرائیلی فوج کی ایلیٹ کلاس کے چار اضلاع میں یونٹ 669 کو ایک اہم ضلع اور زاویہ کا درجہ حاصل ہے۔

"مرکز اطلاعات فلسطین” کے "فلسطین نیٹ ورک فار ڈائیلاگ” نے اسرائیلی فوج  کی یونٹ 669 کے بارے میں ایک خصوصی رپورٹ شائع کی ہے جسے اسرائیلی فوج میں ایلیٹ اسکوائر میں سے ایک کا درجہ حاصل ہے۔

اس رپورٹ میں  کہا گیا ہے کہ یہ یونٹ 1974 میں اکتوبر کی جنگ کےبعد  قائم کی گئی۔ اس جنگ میں اسرائیلی فوج کو احساس ہوا کہ اس کے پاس ریسکیو اور انخلاء یونٹ کے قیام کی اشد ضرورت ہے۔ اس کا مقصد ہوائی جہاز کے عملے کو بچانا اور چوبیس گھنٹے کےاندر اندر تمام علاقوں سے متاثرین کو نکالنا تھا۔

یونٹ 669 اسپیشل ریسکیو ایک تدبیراتی یونٹ ہے جو اسرائیلی قابض فوج کے چار ایلیٹ یونٹوں میں سے ایک ہے۔  یہ یونٹ اسرائیلی ملٹری ونگ 7 کے ساتھ وابستہ ہے اور یہ ونگ ایئر فورس کا حصہ ہے۔

رپورٹ میں اشارہ کیا گیا ہے کہ یونٹ کےشامل اہلکار "دشمنوں کے تعاقب” فائرنگ اور آپریشن کے تحت ریسکیو میں مہارت رکھتے ہیں۔

یونٹ 669 قابض فوج میں ایک اشرافیہ یونٹوں میں سے ایک ہے جو واضح اور خفیہ سرگرمیاں انجام دیتی ہے اور فائرنگ کی زد میں آنے والے اپنے فوجیوں  خطرے سے بچانے کی ذمہ داری انجام دیتی ہے۔

یونٹ کے کام

معمول کے حالات اور لڑائی میں دشمن سے باہر آپریشنل کارروائیوں کے دوران طیاروں کے پائلٹوں کو بچانا۔

فضائی، سمندری اور بری-نجی طیارے اور گاڑیاں استعمال کرتے ہوئے سرگرمی کے کسی بھی راستے سے فائرنگ سے بچاتے ہوئے فوجیوں کو ریسکیو کرنا۔

مختلف ایلیٹ یونٹوں کی خصوصی کارروائیوں میں حصہ لینا، اگر آپریشن پیچیدہ ہو اور فورس کو بچانے کی ضرورت ہو تو اس کی مدد کرنا۔

ملک کے اندر پیچیدہ آپریشنز اور امدادی کارروائیوں کا جواب جس میں سویلین ریسکیو فورسز زخمیوں تک پہنچنے سے قاصر ہوں ان کی مدد کرنا۔

یونٹ کے ماضی کے آپریشن

مئی 1991 میں اس یونٹ نے ایتھوپیا کے یہودیوں کو "اسرائیل” لانے کے لیے شلومو آپریشن میں حصہ لیا۔

سنہ 1997 کے موسم گرما میں  اسکواڈرن 13 کے نیول کمانڈوز یونٹ کی ایک فورس نے لبنان میں خفیہ آپریشن کیا۔

 مئی 1998 میں اس یونٹ سے تعلق رکھنے والی ایک ٹیم نے اشدود میں بجلی گھر میں چمنی کے گرنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے چار شہریوں کو نکالا۔

فروری 2003 میں یونٹ کو دس کشتی ملاحوں کو اپنی کشتیوں سے بچانے کے لیے بلایا گیا تھا جو اشدود کے ساحل سے 12 میل مغرب میں طوفان میں پھنس گئے تھے۔

سنہ 2006 کی لبنان جنگ میں لبنان کے صور شہر میں لینڈنگ آپریشن میں کمانڈوز کو بچایا گیا۔

الشرقیہ پناہ گزین کیمپ میں 2008ء معرکہ الفرقا کے دوران یونٹ کے ذریعہ کیے گئے ایک ریسکیو آپریشن میں یونٹ  نے چیف آف اسٹاف ایوارڈ جیتا تھا۔

دسمبر 2009 میں اس یونٹ کے جنگجوؤں نے یوکرائنی کارگو جہاز کے عملے کو بچانے میں مدد کے لئے بحیرہ روم کے قلب میں ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

2010 کے موسم سرما میں اس یونٹ کے جنگجوؤں کو ملک کے جنوب میں شدید سیلاب کے بعد چھ مختلف آپریشن کرنے کو کہا گیا تھا۔

26 اپریل سنہ  2018 کو ،نحال سافت میں یونٹ کو سیلاب سے پھنس جانے والے فوجی ٹرینیوں کو بچانے کے لیے روانہ کیا گیا تھا۔

 10 فروری 2018 کو  شام کے علاقے میں ایرانی اہداف پر حملے کے دوران "اسٹورم F-16I” طیارے کو S-200 کے شامی اینٹی ائیرکرافٹ میزائل سے تباہ کیا گیا۔ یہ حملہ اسرائیل کی اسی یونٹ کی طرف سے کیا گیا تھا جسے شامی فوج نے ناکام بنا دیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی