جمعه 15/نوامبر/2024

نیتن یاھو کی ہٹ دھرمی کے باعث قیدیوں کا معاملہ تعطل کا شکار ہے:حماس

منگل 15-دسمبر-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے قیدیوں کےتبادلے کے لیے ہونے والی کوششوں کی ناکامی کی ذمہ داری صہیونی ریاست پرعاید کی ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے ہونے والی مساعی میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ یہ معاملہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی ہٹ دھرمی کے باعث ڈیڈ لاک کا شکار ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی میڈیا میں قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ان خبروں کی اشاعت کا مقصد نیتن یاھو کا مخصوص انتخابی ایجنڈا ہے جس کے لیے وہ پہلے سے تیاری کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کے لیے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو اپنے قیدیوں کو چھڑانے کے لیے ہونے والی کوششوں سے فرار اختیار کررہا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی