جمعه 15/نوامبر/2024

مراکش کی عدل و احسان پارٹی کی اسرائیل سے تعلقات کی شدید مذمت

پیر 14-دسمبر-2020

مراکش کی ایک بڑی سیاسی جماعت ‘عدل واحسان’ نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے حکومتی اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مراکشی سیاسی جماعت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ مراکشی رجیم کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا اعلان غیر ذمہ دارانہ اور ناقابل قبول ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم اسرائیل کو ایک غیرقانونی اور غاصب ریاست قرار دیتے ہیں جس  نے بندوق کے ذریعے فلسطینی قوم پر ظالمانہ تسلط جما رکھا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مراکشی حکومت کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے متعلق فیصلہ مراکش کےتاریخی اور اصولی موقف سے انحراف، فلسطینی بھائیوں کے ساتھ نا انصافی اور فلسطینیوں کے حق خود ارادیت اور حق واپسی جیسے بنیادی حقوق کی حمایت سے دستبرداری کے مترادف ہے۔

عدل واحسان کی طرف سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم حکومت کے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق فیصلے کی مخالفت کرتے ہیں اور ملک کی تمام زندہ ضمیر قوتوں سے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے خلاف مظاہروں کی اپیل کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی