ایک ماہ قبل اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی شہری اسپتال میں دم توڑ گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 56 سالہ فلسطینی عبدالناصر ولید حلاوہ ایک ماہ قبل غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں 16 اگست کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا۔ اسے شمالی القدس میں قلندیہ چیک پوسٹ پر گولیاں ماری گئی تھیں۔
شہید کی ہمشیرہ فان حلاوہ نے بتایا کہ اس کا بھائی سماعت اور گویائی سے محروم تھا۔ بچپن میں شدید بخار کی وجہ سے وہ معذور ہوگیا تھا۔ وہ شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ تھا۔
شہید کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ ولید حلاوہ شہادت کے روز اپنے گھر سے بیت المقدس کی طرف مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی کے لیے روانہ ہوا تھا۔ تاہم قلندیا چیک پوسٹ پر اسرائیلی فوج نے اسے گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا تھا جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔