اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نےامیر کویت الشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو ریاست میں مجلس امہ "کویتی پارلیمنٹ” کے انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ کی طرف سے امیر کویت کو مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ کویت میں پارلیمنٹ کے انعقاد پر کویتی قیادت اور قوم مبارک باد کی مستحق ہے۔
انہوں نے کویتی پارلیمنٹ کے نو منتخب ارکان کو کویت کے وقار کو بلند کرنے اور ملک کی تعمیرو ترقی اور خوش حالی کے لیے کام کرنے کے لیے دعا کی۔
اسماعیل ھنیہ نے کویتی حکومت اور قوم کی جانب سے فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت کے حوالے سے اصولی موقف کو سراہا۔