پنج شنبه 01/می/2025

ڈبلیوایچ او کی طرف سے غزہ کو8 دن کیلئے کرونا لیبارٹری ٹیسٹوں کی سہولت

منگل 8-دسمبر-2020

فلسطین کی غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے غزہ کی پٹی کو "کرونا” وائرس کے ٹیسٹوں کے لیے 19500 ٹیسٹ کٹس فراہم کی ہیں جو ایک ہفتے کی طبی ضرورت پوری کر سکیں گی۔

فلسطینی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  ہمیں عالمی ادارہ صحت کے ذریعہ کرونا وائرس کے ٹیسٹوں کے لیے 19،500 لیبارٹری ٹیسٹ کے مواد موصول ہوئے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ مقدار آٹھ دن کے لیے کافی ہے اور اس کی آمد کے بعد لیبارٹری  میں ٹیسٹوں کا دوبارہ آغاز کرے گی۔

اتوار کے روز غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا کہ لیبارٹری جانچ کے سامان ختم ہونے کی وجہ سے مرکزی لیبارٹری نے کرونا کے ٹیسٹ کروانا چھوڑ دیا ہے۔

غزہ کی پٹی میں  2006 کے موسم گرما کے بعد سے جاری اسرائیلی محاصرے کے نتیجے میں  20 لاکھ سے زائد فلسطینی انتہائی خراب معاشی اور زندگی کے حالات سے دوچار ہیں۔
کرونا وائرس غزہ میں انسانی بحران اور ابتر حالات زندگی کا سامنا کررہے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی