جمعه 15/نوامبر/2024

ترکی میں مقیم حماس رہ نما بکر حسان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

ہفتہ 5-دسمبر-2020

اسلامی تحریک مزاحمت کے ابتدائی رہنمائوں میں شامل جماعت کے سینیر رہ نما الشیخ بکر عبداللہ حسان طویل علالت کے بعد کل جمعہ کو ترکی میں انتقال کرگئے۔

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے اپنے رہ نما کی وفات  کی تصدیق کے ساتھ ساتھ اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ الشیخ بکر عبداللہ حسان ایک مذہبی عالم، مبلغ اور فلسطینی قوم کے مربی تھے۔ ان کے ایک بیٹے اشرف حسان نے اسرائیلی فوج کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ اشرف حسان القسام بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔ بکر عبداللہ نے اپنے اسی شہید بیٹے کے نام پر ابو اشرف کنیت رکھی تھی۔

حماس نے اپنے بیان میں ترکی میں فوت ہونے والے رہ نما کی دینی اور تحریکی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی