چهارشنبه 30/آوریل/2025

بزرگ فلسطینی عالم دین اور حماس رہ نما الحاج نورالدین انتقال کرگئے

جمعہ 4-دسمبر-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے بزرگ رہ نما اور جماعت کے عسکری شعبے عزالدین القسام بریگیڈ کے دو شہید کمانڈروں صلاح الدین اور عماد الدین کے والد الحاج نورالدین رضا خلیل درووزہ گذشتہ روز انتقال کرگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الحاج نور الدین رضا گذشتہ روز اپنے آبائی شہر نابلس میں انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ مسجد الحاج نمر النابلسی کے صحن میں‌اد کی گئی جس کے بعد انہیں شہر کے مشرقی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

الحاج نورالدین دروزہ کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ کرونا کی وبا کی وجہ سے مرحوم کے اہل خانہ کی طرف سے گھر پرتعزیتی تقریب منعقد نہ کرنے کا  اعلان کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ مرحوم غرب اردن کے بالخصوص نابلس کی ایک معروف دینی شخصیت اور ممتاز مبلغ تھے۔

حماس کی قیادت نے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کوسراہا ہے اور ان کی خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی