اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اپنی سرزمین پر صہیونی ریاست کو تعلیمی اداروں کے قیام کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد دبئی میں پہلا اسرائیلی اسکول آئندہ سال قائم کیاجائے گا۔
اسرائیل کی وزارت برائے سمندر پار امور کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بعد امارات میں اسرائیلی کمیونٹی کے لیے اسکول قائم کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔ توقع ہے کہ دبئی میں قائم ہونے والے اسکول میں اسرائیلی کمیونٹی کے 200 سے زاید طلبا داخلہ لیں گے۔
یہ منصوبہ امارات کے سمندر پار امور کے تعاون سے نافذ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس وقت امارات میں 1000 سے زاید اسرائیلی موجود ہیں جبکہ امارات کے ساتھ تعلقات کے قیام کے بعد عرب ریاست میں صہیونیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔