چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطین کی آزادی کے لیے جدو جہد جاری رکھیں‌گے: ایردوآن

پیر 30-نومبر-2020

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ بیت المقدس صرف ان مسلمانوں کا مسئلہ نہیں جو فلسطین میں ‌بستے ہیں بلکہ یہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا مسئلہ ہے اور اس کی آزادی کے لیے ایک ارب 80 کروڑ مسلمانوں کو جدو جہد کرنا ہوگی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقعے پر اپنے پیغام میں صدر طیب ایردوآن نے کہا کہ ترکی آزاد اور مکمل طور پر خود مختار فلسطینی مملکت کے قیام کے لیے ہر سطح پر جدو جہد جاری رکھے گا۔

بعد ازاں استنبول میں پارلیمنٹ برائے القدس کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقعے پر ترک صدر نے کہا کہ ہم دنیا کے تمام پلیٹ فارمز پر القدس کے دفاع کے لیے کام کررہے ہیں۔ ہم فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل کے ظلم وبربریت کوختم کرنے کےلیے تمام وسائل اور ذرائع کو بروئے کار لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں آزاد فلسطینی ریاست، مشرقی بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت بنانے، اسرائیل کو سنہ 1967ء کی جنگ سےپہلے والی پوزیشن پر واپس لے جانے اور عرب امن فارمولے کی حمایت کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی