جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ میں یہودی مرکز کا قیام اسرائیل کی گہری سازش ہے:الکسوانی

بدھ 25-نومبر-2020

مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر الشیخ عمر الکسوانی نے اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں اور پابندیوں کے باوجود فلسطینیوں کی قبلہ اول میں آمد کو سراہا ہے۔ انہوں‌ نے خبردار کیا ہے کہ یہودی آباکاروں کی طرف سے اسرائیل کی سرکاری سرپرستی میں مسجد اقصیٰ میں یہودی مذہبی اسکول کا قیام ایک گہری سازش ہے جس کا مقصد مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی ریاست کے غاصبانہ تسلط کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنا ہے۔

مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر الشیخ عمرالکسوانی نے کہا کہ اسرائیلی ریاست اور اس کے پروردہ انتہا پسند گروپ مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کے لیے وہاں پر مذہبی اسکول قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کرونا کی وبا کی آڑ میں فلسطینیوں کے قبلہ اول میں داخلے پرپابندیوں اور القدس کے شہریوں کو قبلہ اول سے بے دخل کرنے کی سازشوں کو مسترد کر دیا۔

الشیخ عمر الکسوانی نے کہا کہ القدس اور مسجد اقصیٰ پر صرف مسلمانوں کا حق ہے اور اس پر کسی کو اعتراض کی گنجائش نہیں۔

خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ کرونا وبا کی وجہ سے کئی  ماہ تک بند رہی۔ حال ہی میں مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے کھولا گیا ہے۔ اس موقعے پر نمازیوں نے کرونا وبا کے حوالے سے طبی اور حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی