قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز الخلیل کے جنوب میں یطا کے مشرق میں دو فلسطینی مکانات مسمار کردیئے۔
مقامی عہدیدار فواد العمور نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے اسرائیلی بلڈوزروں نے بغیر کسی لائسنس کی تعمیر کا بہانہ نؤنبا کر الراقیز اور التوانی کے علاقوں میں مقامی مکینوں کے دو مکانات کو منہدم کر کے اہل خانہ کو بے گھر کردیا۔
اسرائیلی فوج نے یطا کے علاقے سارورا پر بھی حملہ کیا اور جلال العمور کی ملکیتی ایک ڈسپسنسری مسمار کردی جو اس علاقے کے غاروں میں اپنے کنبے کے ساتھ رہتا ہے۔