اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے خلیجی ریاست بحرین کے وزیر خارجہ کے دورہ اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ‘قومی تزویراتی’ غلطی قرار دیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی جماعت بحرینی وزیر خارجہ عبدالطیف الزیانی کے قابض اسرائیلی ریاست کے دورے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ یہ دورہ بحرین کی ایک بڑی قومی غلطی ہے جس میں الزیانی نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے قیام پر بھی زور دیا ہے۔
ترجمان نے عبداللطیف الزیانی کے دورے کو ‘قومی غلطی’ قرار دیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بحرینی وزیر خارجہ کا دورہ اسرائیل اور ایک مجرم اور فلسطینیوں کے قاتل قابض ملک کے ساتھ دوستی اور پیار کی باتیں قابل مذمت، ناقابل قبول اور عرب اور اخلاقی روایات کی توہین ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بحرینی وزیر خارجہ کا دورہ اسرائیل اور سفیروںکے تبادلے کی باتیں بحرینی رجیم کی سنگین قومی غلطی کی عکاسی کرتی ہیں۔
خیال رہے کہ بحرینی وزیر خارجہ عبدالطیف الزیانی نے گذشتہ بدھ اور جمعرات کےروز اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے دوران انہوںنے القدس میں اپنے امریکی اور اسرائیلی ہم منصبوں سے بھی ملاقات کی تھی۔