جمعه 15/نوامبر/2024

مایئک پومپیو فلسیطنی قوم کا حقیقی دشمن ہے:حماس

جمعہ 20-نومبر-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کو فلسطینی قوم کا حقیقی ‘دشمن’ قرا ردیا ہے۔ حماس کے ترجمان حازم قاسم کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کی طرف سے یہودی کالونیوں کی مصنوعات کو اسرائیلی مصنوعات قرار دینے کا اعلان فلسطینی قوم کے خلاف حقیقی جارحیت، غنڈہ گردی اور فلسطینی قوم کے حقوق کی پامالی ہے۔

بیان میں حماس کے ترجمان نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کی طرف سے یہودی کالونیوں میں‌تیار ہونے والی مصنوعات کو اسرائیلی مصنوعات قرار دینا بہت بڑا اور غیر مسبوق فراڈ ہے۔ ایسا صرف وہی کرسکتا ہے جسے فلسطینی قوم کو حقیقی معنوں میں دشمنی ہو اور وہ فلسطینی حقوق کو کھلے عام پامال کرے۔ امریکی وزیر خارجہ نے غیرقانونی طور پر قائم کی گئی بستیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کو اسرائیلی مصنوعات قرار دے کر بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

حازم قاسم کا مزید کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ کے اعلان سے قضیہ فلسطین پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوں‌ گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیل کے دورے کے دوران متعدد یہودی کالونیوں اور متنازع علاقے وادی گولان کا بھی دورہ کیاتھا۔ اس دورے کے دوران انہوں‌نے یہودی بستیوں میں قائم کردہ غیرقانونی کارخانوں میں تیار مصنوعات کو اسرائیلی مصنوعات قرار دیا تھا۔ عالمی سطح پر یہودی بستیوں میں قائم کردہ کارخانوں کی مصنوعات غیرقانونی قرار دیا جاتا ہے مگر موجودہ امریکی حکومت اور بعض عرب ممالک جنہیں‌نے حال ہی میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کیے ہیں یہودی بستیوں کی تعمیر پرخاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی