پنج شنبه 01/می/2025

شام میں حملہ اسرائیلی دشمن کی کھلی بدمعاشی ہے: حماس

جمعرات 19-نومبر-2020

اسرائیلی فوج کی طرف سے کل بدھ کو شام کے دارالحکومت دمشق میں فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صہیونی ریاست کی کھلی بدمعاشی اور غنڈہ گردی قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں‌کہا کہ شام میں اسرائیلی فوج کی جارحیت دشمن ریاست کی غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا ثبوت ہے۔ امریکا کی حمایت اور آشیر باد سے صہیونی ریاست آئے روز شام اور دوسرے پڑوسی ملکوں کی خود مختاری کو پامال کررہے اپنی غنڈہ گردی کا ثبوت پیش کررہی ہے۔

انہوں نے خطے کے ممالک پر صہیونی ریاست کی بدمعاشی اور صہیونی پروگرام کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

شام میں ایک عسکری ذریعے نے بتایا ہے کہ کل بدھ کو دمشق میں اسرائیلی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں‌کم سے کم 3 شامی فوجی شہید ہوگئے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے دعویٰ ‌کیا ہے کہ اس نے دمشق میں شامی فوج کے ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور القدس ملیشیا کے ایک مرکز کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس میں متعدد شامی فوجی اور دیگر جنگجو جاں‌بحق ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی