چهارشنبه 30/آوریل/2025

خالد مشعل کا القسام بریگیڈ کے شہید کمانڈر الجعبری کو خراج عقیدت پیش

پیر 16-نومبر-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے جماعت کےعسکری ونگ عز الدین القسام بریگیڈ کے شہید کمانڈر احمد الجعبری کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الجعبری ایک صاحب نظر، متحر اور ہرمحاذ پر قائدانہ کردار ادا کرنے والے کمانڈر تھے۔

شہید الجعبری کی شہادت کے 8 ویں‌ برسی کے موقعے پر خالد مشعل نے کہا کہ الجعبری ایک بلند ہمت اور ثابت قدمی کی خصوصیات سے متصف تھے۔ انہوں‌ نے کئی ایسے منصوبے اور پروگرام شروع کیے جوانہوں‌نے اپنی زندگی میں مکمل کیے۔

خالد مشعل کا مزید کہنا تھا کہ میں نے شہید کمانڈر الجعبری میں استقامت کے جذبات پائے۔ معاہدہ احرار کو کامیاب بنانے اور ایک ہزار سے زاید اسیران کو رہا کرنے میں مدد فراہم کی۔

خالد مشعل کا کہنا ہے کہ شہید کمانڈر احمد الجعبری جہاد، سیاسی بیداری اور ایمان کے جذبات سے سرشار تھے۔ اس کے علاوہ ان کی صفات میں معاشرتی تعلقات، مہربانی اور اخلاق حسنہ جیسے اوصاف حمیدہ بھی ان کی شخصیت کا حصہ تھیں۔۔

انہوں نے جہاد اور مزاحمت کے میدان میں بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔ غزہ میں مجاھدین کو جہاد کی تربیت، سرنگوں کی کھدائی اور مجاھدین کومسلح کرنے کے ساتھ ساتھ سول اور عسکری شعبےمیں قوم کی گراں قدر خدمات انجام دیں۔

خالد مشعل کا کہنا تھا کہ القسام بریگیڈ کا’مقادمہ 75′ بریگیڈ الجعبری کی خدمات اور کوششوں کا نتیجہ تھا جو صہیونی ریاست تل ابیب تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی