مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کی دیکھ بحال کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ‘اونروا’ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ امریکا میں قائم اسلامک ریلیف آرگنائزیشن کے شکر گزار ہیں جس نے پناہ گزینوں کے لیے ساڑھے چوبیس لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی اسلامی تنظیم کی طرف سے فراہم کردہ مالی امداد سے 2873 فلسطینی پناہ گزین بچوں کی تعلیم، صحت اور غزہ کی پٹی میں معذور بچوں کی بحالی پر صرف کی جائے گی۔
‘اونروا’ کا کہنا ہے کہ امریکی اسلامک ریلیف کیی طرف سے گذشتہ پانچ سال سے تواتر کے ساتھ یتیم اور بے سہارا بچوں، معذوروں اور غزہ کی پٹی میں غربت کا شکار فلسطینیوں کی بہبود کے لیے امداد فراہم کررہی ہے؛۔
امریکی تنظیم کی مالی امداد سے مجموعی طور پر غزہ میں 500 پناہ گزین بچوں کی تعلیم اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔
امریکا میں اسلامک ریلیف آرگنائزیشن سنہ 1993ء کو قائم کی گئی۔ اس تنظیم کے زیرانتظام کئی ممالک میں فلاحی منصوبے چل رہے ہیں۔