پنج شنبه 01/می/2025

پوری طاقت کے ساتھ فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں‌گے: ملائیشیا

جمعہ 13-نومبر-2020

ملائیشیا کی حکومت نے فلسطینی قوم کی ‘مضبوط’ اور پوری طاقت کے ساتھ حمایت جاری رکھنے اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار جاری رکھا جائے گا۔

آسیان تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین نے کہا کہ ان کا ملک فلسطین ۔ اسرائیل تنازع کے دائمی، منصفانہ اور صداقت پر مبنی حل کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔

جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم ‘آسیان’ کے سربراہ اجلاس سے خطاب میں محی الدین یاسین نے کہا کہ ملائیشیا فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے قابل قبول حل، دو ریاستی فارمولے پر عمل درآمد، اسرائیل کی سنہ 1967ء کی حدود میں واپسی اور مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کی حمایت جاری رکھے گا۔

اسی ضمن میں انہوں ‌نے کہا کہ ملائیشیا نے ہمیشہ قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس حوالے سے اقوام متحدہ کی تمام قراردادوں پر عمل پر زور دیا ہے۔

خیال رہے کہ سنہ 1991ء میں میڈریڈ امن کانفرنس میں مشرق وسطیٰ کے دیرینہ تنازع کو اسرائیل اور فلسطین پرمشتمل دو آزاد ریاستوں کے فارمولے کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔ بعد ازاں عرب ممالک نے بھی سنہ 2002ء کو مشرق وسطیٰ کا امن روڈ میپ پیش کیا جس میں فلسطین کے تاریخی علاقوں پر اسرائیلی تسلط کے‌خاتمے اور سنہ 1967ء کی جنگ سے قبل والی پوزیشن پر اسرائیل کی واپسی کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی