شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی جیل میں مزید 8 فلسطینی قیدی کرونا کا شکار

بدھ 11-نومبر-2020

اسرائیل کی بدنام زمانہ جیل ‘جلبوع’ میں مزید 8 فلسطینی قیدیوں کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی حکام نے جلبوع شہر میں کرونا کا شکار ہونے والے 8 قیدیوں کو ‘رامون’ جیل میں ڈال دیا ہے۔

ادھر فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جلبوع جیل کے تمام وارڈ بند کر دیے گئے ہیں اور جیل کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔

منگل کو اسرائیلی حکام نے متعدد فلسطینیوں کے کرونا کے ٹیسٹ لیے جن میں سے 8 کی رپورٹس مثبت آئی ہیں‌۔ اس سے قبل اس جیل میں قید 90 سے زاید فلسطینیوں کو کرونا کا شکار ہونے کے بعد قید تنہائی میں ڈال دیا گیا ہے۔

صہیونی حکام نے جلبوع جیل میں قیدیوں اور ان کے اقارب سے ملاقاتوں پر پابندی عاید کردی ہے اور طولکرم، سفلیت اور قلقیلیہ سے تعلق رکھنے والے ملاقاتوں کو کسی دوسری جیل میں بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

فلسطینی محکمہ اسیران کے مطابق صہیونی ریاست کی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو کسی قسم کا طبی تحفظ حاصل نہیں ہے۔ قابض حکومت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اسیران کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی